Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین سعودی قوانین کی خلاف ورزی پر 10 ہزار سے زیادہ شہریوں اور تارکین کو سزائیں

اعدادوشمار ایک ماہ کے ہیں- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے  والے  سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف  10700 تادیبی فیصلے جاری کردیے- خلاف ورزیاں جمادی الاول  1443 ھ مطابق 5 دسمبر  2021 سے 3 جنوری 2022 تک کی ہیں-
اخبار  24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزیوں پر سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں دی گئیں-
سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے اقامہ و ملازمت و سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ، روزگار کی فراہمی اور ٹھکانہ فراہم کرنے کی سہولیات دی تھیں- علاوہ ازیں غیر قانونی تارکین کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچانے میں بھی تعاون دیا تھا-
 محکمہ پاسپورٹ نے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ  وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں تک رسائی اور ان کی رپورٹ میں تعاون کریں-
وزارت داخلہ نے سنیچر کو بیان جاری کرکے کہا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مملکت بھر میں 13 ہزار سات سو سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار کیے گئے ان میں سے 7 ہزار سے زیادہ کا تعلق اقامہ قانون،  5 ہزار کا تعلق سرحدی امن قانون اور 1576 کا تعلق قانون محنت کی خلاف ورزی کرنے والوں سے تھا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: