Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی افراد کو ٹھکانہ فراہم کرنے پر یمنی گرفتار

’مذکورہ شخص کے گھر میں 12 غیر قانونی افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ابہا پولیس نے غیر قانونی افراد کو رہائش فراہم  کرنے پر ایک یمنی تارک کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ شخص کے گھر میں 12 غیر قانونی افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
عسیر ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان یمنی تارکین سعودی عرب کی سرحد عبور کر کے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے تھے‘۔
’جبکہ انہیں پناہ دینے والے شخص کے پاس اقامہ تھا جس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’رہائش فراہم کرنے والے شخص کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا اور قانون کے مطابق اسے 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔
’رہے غیر قانونی تارکین تو انہیں قانون کے مطابق سزا دے کر ملک سے بیدخل کردیا جائے گا‘۔

شیئر: