مدینہ منورہ: چھیڑ خانی پر سعودی کو قید، جرمانے اور تشہیر کی سزا
        
        
                        
                
                    
                                                    
                                 
                                                                    
                                        
                                            سزا کا فیصلہ ذرائع ابلاغ میں جاری کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے- (فوٹو سبق)                                        
                                    
                                
                             
                                             
                             
            
			
	
	       
	
				
            
                مدینہ منورہ میں فوجداری کی عدالت نے خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے مقامی شہری یاسر مسلم العروی کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی- اس کی تشہیر کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق العروی نے خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کی تھی- اسے تنگ کیا تھا اور اس کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی تھی-
العروی کو  8 ماہ قید اور  5 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے- سزا کا فیصلہ ذرائع ابلاغ میں جاری کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے تاکہ دیگر افراد اس سے عبرت پکڑیں-
فوجداری کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ یاسر مسلم محمد العروی پر الزام تھا کہ  اس نے خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کی- اسے عقب سے چھونے کی جسارت کی تھی- اس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی اور اسے تنگ کیا تھا- ان تمام الزامات کا وہ مجرم پایا گیا-
العروی کو مذکورہ واردات پر 8 ماہ قید اور 5 ہزار ریال جرمانے نیز الیکٹرانک وسائل میں تشہیر کا فیصلہ کیا گیا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں