Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں واٹر پلانٹ کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا،ترجمان

ریاض: یمن میںباغیوں کی سرکوبی کے لئے عرب اتحادی افواج کے تحت مشترکہ جائزہ ٹیم کے ترجمان منصور المنصور نے کہا ہے کہ اتحادی افواج نے 30 اگست 2015ء کو حجہ میں دشمن کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے اس پر اتحادی افواج کے طیاروں سے داغا جانے والا میزائل نزدیک واقع واٹر پلانٹ پر گرا تھا۔اس واقعے میں پلانٹ کے 14کارکنان جاں بحق ہو گئے۔انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر یہ فضائی حملہ کیا گیا تھا اور اس میں اے اے اے موبائل طیارہ شکن توپ خانے کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا تھاجواس کی اس پلانٹ سے صرف 80 میٹر کے فاصلے پر تھا۔ہتھیاروں کے اس ذخیرہ گاہ کو نشانہ بنانے کے لیے چلایا گیا بم علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے اپنے راستے سے ہٹ گیا تھا اور اصل ہدف کے بجائے پلانٹ پر جا گرا تھا۔ ٹیم کے ترجمان منصور المنصور نے ان دعوؤں کو بھی من گھڑت قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ یمن کے صوبے الحدیدہ میں اتحادی فورسز نے ایک اسپتال کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ترجمان نے کہا کہ اکتوبر 2015ء میں کئے گئے اس فضائی حملے میں ہدف بننے والی جگہ اس اسپتال سے 500 میٹر دور واقع تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ اتحادی افواج باغیوں کی سرکوبی کے لئے محتاط کاررائیاں کرتی ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ سول آبادی متاثر نہ ہو تاہم اس غلطی پر ہمیں افسوس ہے۔
 

شیئر: