Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں اسپیشل بچوں کے لئے اکیڈمی کا افتتاح

کویت سٹی(محمد عرفان شفیق)کویت میں اسپیشل بچوں کے لئے خصوصی اکیڈمی کا افتتاح کیا گیا۔سفیر پاکستان غلام دستگیر، کمیونٹی ویلفئیر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید اور پاکستان آکسفورڈ انگلش اسکول کے اونر جابر العنیزی نے خصوصی اکیڈمی کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر اکیڈمی کی چیف پیٹرن یاسمین مظفر، آکسفورڈ اسکول کی پرنسپل محترمہ غزالہ بانو، کویت میں پاکستان کے سابق سفیر کرامت اللہ غوری،  پاکستان بزنس کونسل کے صدر محمد عارف بٹ ،پاکستان بزنس سنٹرکے ڈائریکٹرحافظ محمد شبیر،فرینڈز ویلفئر ٹرسٹ کے صدر پیر امجد،  انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے صدر اخلاق ملک اور ممتاز تعلیمی و ادبی شخصیت پروفیسر سید تسلیم اکبر بھی موجود تھے۔ ان شخصیات نے اکیڈمی کے افتتاح پر مبارکباد دی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر ایک مختصر تقریب بھی منعقد ہوئ یجس میں آکسفورڈ اسکول کے کمسن بچوں نے ایک کلچر شو بھی پیش کیا۔
 
 

شیئر: