Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاکھوں نشہ آورگولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پیاز کی شپمنٹ میں بھی منشیات چھپائی گئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ کسٹم نے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیاہے ۔
جدہ کی بندرگاہ پر آنے والی شپمنٹ کے ذریعے نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جن کی مجموعی تعداد 8.3 ملین بتائی جاتی ہے۔ 

  سیلیکون کے ڈرمز میں انتہائی مہارت سے منشیات چھپائی گئی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)

سبق نیوز نے کسٹم اینڈ ٹیکس و زکوۃ اتھارٹی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جدہ کی اسلامی بندرگاہ پرآنے والی پیازکی ایک شپمنٹ کا معائنہ کیا گیا جس میں نشہ آورگولیاں چھپائی گئی تھیں۔ اسمگل کی جانے والی گولیوں کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 54 ہزار تھی ۔ 
نشہ آورگولیوں کی اسمگلنگ کی دوسری کارروائی ’سیلیکون گلو‘ کی بالٹیوں کے ذریعے کی جارہی تھی۔
ملزمان نے سیلیکون گلو کے ڈبوں میں نشہ آورگولیاں انتہائی مہارت سے چھپائی تھیں جن کی تعداد 52 لاکھ 81 ہزار 250 تھی۔ 

 منشیات کا سراغ لگانے کےلیے تربیت یافتہ کتوں اورحساس آلات استعمال کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)

کسٹم اتھارٹی کی ٹیموں نے انتہائی مہارت سے اسمگل کی جانے والی منشیات کاسراغ لگایا جس کےلیے پولیس کے تربیت یافتہ کتوں کو بھی استعمال کیا گیا۔ 
کسٹم اتھارٹی نے منشیات اسمگل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی تعداد تین ہے۔ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ 

شیئر: