Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: محجر کے رہائشی پانی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے

جدہ: جدہ غلیل محلے میں واقع محجر اسٹریٹ کے رہائشی پانی فراہم کرنے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ غلیل اور پٹرومین محلوں کے درمیان محجر اسٹریٹ میں کئی سال سے نکاسی آب کا مسئلہ چل رہا ہے ۔ محجر اسٹریٹ میں گٹر کا پانی ابل پڑتا ہے جس کے باعث اسٹریٹ کے اطراف میں رہائشیوں کو مسلسل پریشانی کا سامنا ہے۔ اسٹریٹ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد مرتبہ پانی فراہم کرنے والی کمپنی سے شکایت کی ہے مگر ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔رہائیشیوں کا کہنا ہے گٹر کے پانی کی وجہ سے محلے بدبو کے علاوہ مچھروں کی افزائش ہورہی ہے۔پانی فراہم کرنے والی کمپنی مسئلہ حل کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں مقدمہ دائر کرنے پر مجبورہوئے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: