Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں صفائی کے لیے جدید ربورٹ کا استعمال

’یہ انسانی مداخلت کے بغیر 4 گھنٹے تک مسلسل کام کرسکتا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مسجد الحرام میں صفائی کے لیے جدید روبوٹ استعمال شروع کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدید روبوٹ ایک گھنٹے میں ایک ہزار مربع میٹر رقبے کی صفائی کرسکتا ہے۔
جدید رپورٹ میں 68 لیٹر پانی اور جراثیم کش مادہ رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ یہ انسانی مدد کے بغیر 4 گھنٹے تک مسلسل کام کرسکتا ہے۔
روبوٹ میں انتہائی حساس قسم کے سینسر اور کیمرے لگے ہوئے ہیں جن کے باعث یہ صفائی کا کام ٹکرائے جانے کے بغیر مہارت سے کرسکتا ہے۔
 

شیئر: