Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کعبہ کی چھت پر نصب سنگ مرمر کی مرمت کا کام

’اس پتھر کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ سورج کی گرمی جذب کرتا ہے اور روشنی منعکس کرتا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے کعبہ کی چھت پر نصب سنگ مرمر کی مرمت کا کام کیا جا رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  انتہائی اعلی کوالٹی کے مواد اور ماہر فنی ٹیم سے کام لیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سنگ مرمر کی مرمت کا کام معمول کے مطابق کیا جا رہا ہے جس میں فنی ٹیم اعلی معیار کی جانچ  پڑتال کر رہی ہے‘۔
’کعبے کی چھت پر غلاف ثبت کرنے کے مقامات کی سلامتی، پتھروں کی کوالٹی اور دو پتھروں کے درمیان خالی جگہ کو مخصوص مادے سے پر کرنے کو یقینی بنایا جاتا ہے‘۔
انتظامیہ کے تحت مینٹیننس کے شعبے کے سربراہ انجینئر عامر بن عوض اللقمانی نے کہا ہے کہ ’کعبے کی چھت پر انتہائی نادر اور اعلی کوالٹی کا سنگ مرمر ہے‘۔
’اس پتھر کو تاسوس کہا جاتاہے اور یہ خصوصی طور پر بیرون ملک سے در آمد کیا جاتا ہے‘۔
’اس پتھر کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ سورج کی گرمی جذب کرتا ہے اور روشنی منعکس کرتا ہے‘۔
’انتہائی گرم دھوپ میں بھی یہ پتھر ٹھنڈا رہتا ہے جبکہ بہت پائیدار اور مضبوط بھی ہے‘۔

شیئر: