Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا کے صدر کا دورہ مکمل، ریاض سے روانہ

الدرعیہ میوزیم میں جنوبی کوریا کے صدر نے دلچسپی کا اظہار کیا- (فوٹو ایس پی اے)
جنوبی کوریا کے صدر مون جے این مملکت کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے رخصت ہوگئے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر انہیں رخصت کرنے کے لیے ڈپٹی گورنرریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، وزیر سرمایہ کاری انجینئرخالد بن عبدالعزیز الفالح اور کوریا میں سعودی عرب کے سفیرسامی السدحان اور ایوان شاہی کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ 

جنوبی کوریا کے صدر نے ریاض میٹرو کا بھی دورہ کیا- (فوٹو ایس پی اے)

واضح رہے جنوبی کوریا کے صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر مملکت پہنچے تھے جہاں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی جس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ 
صدر مون جے این نے ریاض میٹرو کا بھی تفصیلی دورہ کیا- علاوہ ازیں انہوں نے ریاض کا تاریخی علاقہ ’طریف‘ بھی دیکھا اور الدرعیہ میوزیم میں موجود سعودی عرب کی تاریخی اشیا میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔  
تاریخی علاقے ’طریف‘ کے دورہ کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: