Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں پہلی خودکار الیکٹرانک گاڑی کا افتتاح

العلا حیران کن عجائبات سے مالا مال ہے- (فوٹو اخبار 24)
العلا رائل کمیشن نے پہلی خودکار الیکٹرانک گاڑی کا افتتاح کر دیا- شہر کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک 30 سواریوں کو سفر کی سہولت فراہم کرسکتی ہے-
اخبار 24 کے مطابق العلا رائل کمیشن نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وہ تاریخی شہر میں تہذیب و تمدن کے ورثے کے تحفظ کے لیے ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی کوشش میں ہے-
العلا میں سمارٹ ٹرانسپورٹ سے استفادہ اسی پالیسی کا حصہ ہے-
یاد رہے کہ العلا پوری دنیا میں سب سے بڑا تاریخی عجائب گھر ہے- یہ  قدرتی عجائبات اور ششدر و حیران کر دینے والے تاریخی مقامات سے مالا مال ہے- یہاں مہم جوؤں کے لیے بہت کچھ ہے- دنیا بھر سے سیر و سیاحت اور قدیم تہذیب و تمدن کے دلدادگان العلا اور اس کے نخلستانوں سے لطف اٹھانے کے لیے اس تاریخی مقام کا رخ کر رہے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: