Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سیاحوں کی طیاروں کے ذریعے ’العلا‘ کی سیر

شائقین نے پہلی بار کلاسک طیاروں کے ذریعے العلا کی فضائی سیر کی، فوٹو: مزمز
سعودی عرب ’العلا‘ اور اس کے تاریخی مقامات کی جانب سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے نت نئے پروگرام تیار کر کے ان پر عمل درآمد کر رہا ہے۔

 ان دنوں العلا میں طنطورة سیزن ٹو منایا جا رہا ہے۔ اس میں شرکت کے لیے آنے والے سیاحوں اور شائقین کو پہلی بار کلاسک طیاروں کے ذریعے العلا کی فضائی سیر کرائی گئی۔

اخبار 24 کے مطابق طنطورة سیزن ٹو کی ویب سائٹ نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کلاسک طیارہ العلا کی فضاﺅں میں پرواز کررہا ہے۔ اس پر سیاح اور شائقین سوار ہیں۔
کلاسک طیاروں کے ہوابازوں نے العلا کے پہاڑوں کے اوپر پرواز کے تجربے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ بڑا منفرد رہا، اس سے پہلے انہوں نے کبھی اس قسم کا تجربہ اپنی زندگی میں نہیں کیا تھا۔ ہم دنیا کے بہت سارے ممالک میں طیارے اُڑا چکے ہیں لیکن العلا کی فضائی سیر سے ہمیں جو لطف آیا وہ ناقابل فراموش ہے۔‘
 ہوابازوں نے مزید بتایا کہ ’کلاسک طیاروں پر سوار ہوکر العلا کی سیر بڑی فرحت بخش ہے۔ تازہ ہوا کے جھونکے انسان کو انجانی خوشی دیتے ہیں۔ یہ تجربہ ایک طرح سے موٹر سائیکل کی سواری جیسا ہے۔ انسان کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے جو لطف آتا ہے ویسا ہی لطف ہمیں العلا کی فضائی سیر کرتے ہوئے آیا۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: