Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مورخ محمد العقیلی کی علمی خدمات کے اعزاز میں تقریب

العقیلی کی 35 کتابیں اور 200 سے زائد مضامین ان کے کارناموں میں شامل ہیں۔ (فوٹو دارۃ)
سعودی عرب کی جازان یونیورسٹی میں  کالج آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز تھیٹر میں سعودی عرب کی نمایاں شخصیات میں سے ایک کے عنوان سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
عرب نیوز کے مطابق اس تقریب میں ریاض میں مقیم ایک باوقار تحقیقی ادارے کے زیراہتمام سعودی مورخ محمد بن احمد العقیلی مرحوم کی شاندار علمی خدمات کے اعتراف میں اعزاز ان کے نام کیا گیا۔

یہ اعزاز ان کی ادب اور ورثے کے لیے علمی خدمات کے اعتراف میں ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

اس تقریب میں کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز(دارۃ) کے ساتویں قومی وسائنسی پروگرام کے شرکاء میں جازان میں گورنریٹ کے انڈر سیکریٹری سعید بن مناہی بھی شامل تھے۔
دارۃ فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل فہد السماری نے اس موقع پر کہا ہے کہ فاونڈیشن کی جانب سے محمد العقیلی کے لیے یہ اعزاز مملکت اور خاص طور پر جازان کے علاقے سے ان کی عقیدت اور تاریخ، ادب اور ورثے کے لیے علمی خدمات کے اعتراف میں ہے۔
تقریب کے سائنسی و تحقیقی سیشن میں العقیلی کے تحقیقی کاموں، کامیابیوں، اہم تحقیق اور سعودی عرب کے جنوب میں سیاسی، سماجی، ادبی اور ماحولیاتی شعبوں میں ثقافتی علم کی بنیاد کی تعمیر میں شراکت کے ساتھ ان کی خدمات  پر روشنی ڈالی گئی۔
تقریب کے شرکا نے سعودی مورخ العقیلی کے ادبی اور تاریخی کارناموں کا جائزہ لیا جن میں ان کی جانب سے تحریرکردہ 35 کتابیں اور 200 سے زائد مضامین کے علاوہ تحقیقی مقالے شامل تھے۔
 

شیئر: