Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کعبہ کی چھت، العلا میں خودکار الیکٹرک کار، جازان میں کافی میلے سمیت گذشتہ ہفتہ کی تصویری جھلکیاں

کعبہ کی چھت پرنصب سنگ مرمر کی مرمت
حرمین شریفین انتظامیہ نے کعبہ کی چھت پر نصب سنگ مرمر کی مرمت کا کام کیا جا رہا ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سنگ مرمر کی مرمت کا کام معمول کے مطابق کیا جا رہا ہے جس میں فنی ٹیم اعلی معیار کی جانچ  پڑتال کر رہی ہے‘۔
 

پرائمری اور نرسری کلاسوں کا آغاز
سعودی عرب کےتمام ریجنزمیں 23 جنوری بروز اتوار سے پرائمری اور نرسری کی کلاسوں کا آغاز ہو چکا ہے ۔ طلبا کی محفوظ واپسی کےلیے سکولوں میں سینیٹائزنگ اور سماجی فاصلے کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔
 

بیسویں ایشین ہینڈ بال ٹورنامنٹ کا اہتمام
20 ویں ایشین ہینڈ بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب ، قطر، بحرین ، کوریا، آسٹریلیا کے علاوہ دیگر ٹیموں نے شرکت کی۔
 

حرم مکی میں مفت وہیل چیئرز فراہم
امور حرمین شریفین کے ادارے کی جانب سے ضرورت مند عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے حرم مکی میں خصوصی طورپر مفت وہیل چیئرز فراہم کرنے کے لیے 3 پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں۔8 ہزار وہیل چیئرز فراہم کی گئیں جن میں سے پانچ ہزار سادہ جبکہ تین ہزار بجلی سے چلنے والی شامل ہیں ۔
 

جازان میں خولانی کافی میلے کا افتتاح
گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر بن عبد العزیز نے الدایر کمشنری میں خولانی کافی میلے کا افتتاح کر دیا ہے۔ خولانی کافی میلے کے افتتاح ایسے وقت میں ہوا جب وزارت ثقافت نے سال رواں کو کافی کا سال قرار دیا ہے۔
 

العلا میں خودکار الیکٹرانک گاڑی
العلا رائل کمیشن نے پہلی خودکار الیکٹرانک گاڑی کا افتتاح کر دیا- شہر کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک 30 سواریوں کو سفر کی سہولت فراہم کرسکتی ہے-
 

قدرتی ماحول میں گزارنے کا موقع
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے باسیوں کو شہر سے دور قدرتی ماحول میں وقت گزارنے کا زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔گزشتہ سال اگست کے مہینے سے 18 سے 20 افراد پر مشتمل گروپ کو ہر جمعے اور سنیچر کے روز فارم کا دورہ کروایا جاتا ہے۔

شیئر: