Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹریوسف العثیمین کے لیے شاہ عبدالعزیز تمغہ

العثیمین 2016 سے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل تھے- (فوٹو عکاظ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین کو شاہ عبدالعزیز تمغہ (درجہ دوم) پیش کردیا۔ یہ اعزاز امت مسلمہ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے شاہ عبدالعزیز تمغہ اتوار کو ریاض دفتر خارجہ میں ڈاکٹر العثیمین کو پیش کیا۔
وزیر خارجہ نے ڈاکٹر العثیمین کے لیے آئندہ زندگی میں مزید کامیابی و کامرانی کی آرزو بھی ظاہر کی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یوسف العثیمین 17 نومبر  2016 سے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے- اس سے قبل وہ مملکت میں وزیر سماجی امور کے طور پر کام کررہے تھے۔ وہ ایک امریکی یونیورسٹی سے سماجی علوم میں پی ایچ ڈی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: