Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور رومانیہ میں دفاعی تعاون کا معاہدہ 

دونوں ملک متعدد شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اور رومانیہ نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ملک دفاع کے متعدد شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق معاہدے کے بموجب دونوں ملک ٹریننگ، تجربات کے تبادلے، ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن سسٹم میں تعاون کریں گے۔ علاوہ ازیں طبی خدمات، عسکری تاریخ، مطبوعات، عجائب گھروں، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کیا جائے گا۔

سعودی معاون وزیر دفاع  اور رومانیہ کی وزیر مملکت نے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)

دفاعی تعاون معاہدہ عالمی امن و استحکام کی حوصلہ افزائی  کے حوالے سےدونوں ملکوں کی غیرمتزلزل پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ 
معاہدے پر سعودی عرب کی جانب سے معاون وزیر دفاع ڈاکٹر خالد البیاری اور رومانیہ کی جانب سے وزیر مملکت برائے دفاعی پالیسی و منصوبہ بندی سیمون کوجوارو نے دستخط کیے ہیں۔

شیئر: