Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا ویکسین کی 5 کروڑ 36 لاکھ خوراکیں مکمل

مملکت میں بوسٹر ڈوز کا آغاز 20 اکتوبر 2021 کو ہوا تھا- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت نے  کہا ہے کہ مملکت میں اب تک کورونا ویکسین کی 5 کروڑ 36 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں-
اخبار 24  نے وزارت صحت کی جانب سے  ٹوئٹر پر جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی اب تک 5 کروڑ 36 لاکھ 16 ہزار 439 خوراکیں دی جا چکی ہیں- ان میں 4.9 ملین بوسٹر ڈوز بھی شامل ہیں-
وزارت صحت کے مطابق اب تک کورونا کی 25.18 ملین پہلی خوراک، 23.43 ملین دوسری خوراک دی جا چکی ہیں- اسی طرح 1.926 ملین معمر افراد کو کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں-
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 میں شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو شروع ہوا تھا- اسی طرح بوسٹر ڈوز کا آغاز  20 اکتوبر 2021 کو ہوا تھا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 
 

شیئر: