Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کعبے کی چھت کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام مکمل

’تربیت یافتہ ٹیم کی نگرانی میں یہ عمل 20 منٹ میں مکمل کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے کعبہ کی چھت کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام مکمل کیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کام ماہر ٹیم کی نگرانی میں کیا گیا ہے جس میں اعلی نوعیت کے مواد کا استعمال کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے تحت سروسز اور تحفظ کمیٹی کے سربراہ محمد بن مصلح الجابری نے کہا ہے کہ ’کعبے کی چھت کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام معمول کے مطابق ایک خاص جدول کے تحت ہوتا ہے‘۔

’چھت میں سب سے پہلے جھاڑو لگایا جاتا ہے، پھر ویکیوم سے صفائی کی جاتی ہے، پوری چھت پر پانی اور جراثیم کش مواد کے علاوہ صابن سے دھویا جاتا ہے‘۔

’بعد ازاں کعبے کی چھت کی دیواروں کو صاف کیا جاتا ہے، چھت کے دروازے، غلاف کعبے کے کڑے اور ماربل کی بھی الگ سے صفائی ہوتی ہے‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’آخر میں جراثیم کش مواد کا استعمال کر کے چھت کی سینیٹائزنگ کی جاتی ہے اور آخر میں خشک کیا جاتا ہے‘۔

’یہ پورا عمل ماہر ٹیم کی نگرانی میں ہوتا ہے جو اعلی نوعیت کے مواد اور اشیا کا استعمال کرتی ہے‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’تربیت یافتہ ٹیم کی نگرانی میں یہ عمل 20 منٹ میں مکمل کیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: