Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سابق اماراتی سفیر کےلیے کنگ عبدالعزیز میڈل

متحدہ عرب امارات میں سعودی سفیر سلطان اللویحان العنقری نے سعودی عرب میں امارات کے سابق سفیر شیخ نہیان بن سیف آل نہیان کو کنگ عبدالعزیز سیکنڈ کلاس میڈل سے نوازا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ابوظبی میں سعودی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب کے دوران سابق اماراتی سفیر کو مملکت میں تعیناتی کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور انہیں مضبوط بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔
سابق سفیر شیخ نہیان بن سیف آل نہیان اس وقت امارات کی وزارت خارجہ میں نائب وزیرمملکت ہیں۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت کے مطابق انہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ تقریب میں سعودی اور امارات کے سفارتکاروں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

 

شیئر: