Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یوگنڈا میں ہلاک ہونے والا سعودی شہری نہیں‘

سعودی سفارتخانےکی جانب سے ہلاک ہونے والے کے بارے میں تصدیق کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
یوگنڈا میں سعودی سفارتخانےکا کہنا ہےکہ محفوظ قومی جنگل میں ہاتھیوں کے روندے جانے سے جوشخص ہلاک ہوا وہ سعودی نہیں ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی سفارتخانے کےویلفیئر اتاشی نے کہا کہ یہ اطلاع درست نہیں کہ یوگنڈا کےعوامی پارک میں شکار کے دوران جو شخص ہاتھیوں کے روندے جانے سے ہلاک ہوا وہ سعودی شہری ہے۔ 
سعودی سفارتکارنے مزید کہاہے کہ روندا جانے والا سعودی شہری نہیں ہے۔ اس حوالے سے جو اطلاعات ذرائع ابلاغ میں گردش کررہی ہیں وہ درست نہیں۔ یہ یقین دہانی خود یوگنڈا میں محفوظ جنگل کی انتظامیہ نے کرائی ہے‘۔ 
یاد رہے کہ برطانوی جریدے گارجین نے محفوظ قومی جنگل کے مقامی اہلکاروں کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہاتھیوں نے جس شخص کو روندا ہے وہ عرب شہری ہے‘۔ 
واضح رہے اس سے قبل ذرائع ابلاغ میں کہا گیا تھا کہ یوگنڈا کے نیشنل پارک میں ہدمست ہاتھیوں کے روندے جانے سے ایک سعودی شہری ہلاک ہوگیا۔
 

شیئر: