Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگنڈا میں ہاتھی نے سعودی سیاح کو کچل دیا

’نا معلوم اسباب کی بنا پر ہاتھی پاگل ہوگیا اور سیاح کو کچل دیا جس کے باعث فوری طور پر اس کی موت واقع ہوگئی‘ ( فوٹو: سبق)
یوگنڈا میں سیر و سیاحت کے لیے جانے والے ایک سعودی شہری کو ہاتھی نے کچل دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  یوگنڈا میں جنگلی حیات کے محکمے نے کل بدھ کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔
یوگنڈا کے حکام نے کہا ہے کہ ’مذکورہ سعودی سیاح مورشیسن فالز پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ آیا ہوا تھا‘۔
’نا معلوم اسباب کی بنا پر ہاتھی پاگل ہوگیا اور سیاح کو کچل دیا جس کے باعث فوری طور پر اس کی موت واقع ہوگئی‘۔
پولیس نے تفتیشی کارروائی کے نتائج سے سعودی سفارتخانے کو آگاہ کر دیا ہے۔
متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ ’سیاحوں کی سلامتی کے لیے ضوابط کا از سرنو جائزہ لے رہے ہیں تاکہ اس طرح حادثات آئندہ نہ ہوں‘۔

شیئر: