Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں نشہ آور گولیوں کی مارکیٹنگ کرنے والے گرفتار

بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں نشہ آور اشیا فروخت کررہے تھے۔ (فوٹو اخبار 24)
محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ جدہ میں نشہ آور گولیوں کی مارکیٹنگ کرنے والے 4 سعودیوں اور ایک غیر ملکی کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
ملزمان کے قبضے سے 829 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ صومالیہ کا ایک شہری اور 4  سعودیوں نے جدہ کے ایک محلے میں ویڈیو کلپ بنایا تھا۔ جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ  یہ لوگ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں۔  
ویڈیو میں یہ لوگ نشہ آور گولیوں کا دھندا کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ 
النجیدی نے بتایا کہ پانچوں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: