Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر اسلحے اور منشیات کی مارکیٹنگ، شہری گرفتار

سائبر کرائم کے ادارے کے تعاون سے ملزم کی شناخت کی گئی( فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحے اور منشیات کی مارکیٹنگ کرنے کے الزام میں ایک سعودی کو حراست میں لیا ہے۔
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص سوشل میڈیا پر منشیات اور ا سلحے کی مارکیٹنگ کی کوشش کر رہا ہے۔ 
اطلاع ملنے پر پولیس نے سائبر کرائم کے ادارے کے تعاون سے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم سعودی ہے جس کی عمر 40 برس کے قریب ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد اس کے خلاف کیس درج کرکے اسے پراسیکیوشن جنرل کے ادارے بھیج دیا گیا جہاں اس سے مزید تحقیقات کرنے کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ 

 

شیئر: