Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرندے بھی بچوں کا خیال رکھتے ہیں

لندن .... بی بی سی کے ایک خاص پروگرام میں جو پرندوں کے رہن سہن اور بود و باش کے طریقوں کا جائزہ لینے کیلئے شروع کیا گیا ہے پروگرام پروڈیوسر اسٹیفن موس نے کہا ہے کہ طویل تحقیق اور تجربے کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ انسان کی طرح پرندے بھی اپنے بچوں کا خاص خیال رکھتے ہیں مگر پرندوں میں بھی سارے پرندوں کا ر ویہ یکساں نہیں ہوتا اور نہ ہی بچوں کی تربیت کا انکا اندازایک جیسا ہوتا ہے۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ گوریا نامی چھوٹے پرندے بطور خاص اپنے بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھتے ہیںاور پیدائش کے ابتدائی دنوں میں انکے کھانے پینے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور پہلے تین دنوں میں ادھر ادھر سے کیڑے مکوڑے لاکر نوزائیدگان کو کھلانے کا بندوبست کرتے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں گوریا پرندوں کی تعداد بڑی تیزی سے کم ہورہی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 1977ءکے مقابلے میںانکی تعداد 71فیصد کم ہوچکی ہے۔

شیئر: