Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹنگ مشینیں خراب نہیں تو تبدیل کیوں کی جا رہی ہیں،لالو

نئی دہلی... راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی معتبریت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر اس میں کوئی خرابی نہیں تو یہ مشینیں کیوں تبدیل کی جا رہی ہیں۔ یادو نے ٹویٹ کیاکہ جب مشین میں گڑبڑ نہیں ہو سکتی تو کیوں 10 لاکھ ای وی ایم مشینیں تبدیل کی جا رہی ہیں۔5 ریاستوں کے انتخابات سے پہلے ان مشینوں کو کیوں نہیں تبدیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں حال میں کئے گئے مظاہرے کے دوران یہ واضح ہوا کہ ای وی ایم مشین میں خرابی ہے اور کسی بھی بٹن کو دبانے سے کسی مخصوص پارٹی کے حق میں ہی ووٹ جاتا ہے۔ آر جے ڈی صدر نے کہا کہ اس طرح کی خرابی واقعی بہت خطرناک اور سنگین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے اس طرح کی گڑ بڑ انتہائی خطرناک ثابت ہوگی۔ واضح ر ہے کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم مشین میں خرابی کی اطلاع میڈیا میں آنے کے بعد نئی ای وی ایم مشین خریدنے کی بات کہی ہے۔ 
 

 

شیئر: