Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

80 لاکھ ریال کے کاروبار کے ساتھ جازان میں خولانی کافی میلہ ختم

جازان میں سعودی خولانی کافی میلہ 8 دن جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا ہے جس میں مجموعی طور پر 80 لاکھ ریال کا کاروبار ہوا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے میں کم و بیش ایک لاکھ افراد نے شرکت کی ہے۔

سعودی خولانی کافی میلے کے سربراہ ڈاکٹر مفرح بن مسعود المالکی نے کہا ہے کہ ’گزشتہ سالوں کے مقابلے میں امسال ریکارڈ کاروبار ہوا ہے‘۔

’میلے کے ضمن میں 300 سے زیادہ تفریحی، ثقافتی، سیاحتی اور کھیل کی سرگرمیاں ہوئی ہیں‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’میلے میں سٹال لگانے والوں کے علاوہ کام کرنے والے افراد کی تعداد 611 رہی، 150 مزارعین تھے جبکہ 162 تاجر خاندانوں کو شرکت کا موقع دیا گیا ہے‘۔

واضح رہے کہ جازان کی الدایر کمشنری کے بنی مالک علاقے میں ہر سال خولانی کافی میلہ منعقد ہوتاہے  جس کا امسال نواں سیزن تھا۔

شیئر: