Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سال میں 1.05 ٹریلین ریال خرچ، خریداری کا نیا ریکارڈ

صارفین نے گزشتہ سات برسوں میں سب سے زیادہ خرچ کیے ہیں(فائل فوٹو عرب نیوز)  
سعودی عرب میں 2021 کے دوران صارفین نے 1.05 ٹریلین ریال خرچ کیے ہیں جو گزشتہ 7 برسوں میں سب سے زیادہ ہیں۔
2020 میں صارفین نے 986.2 ارب ریال جبکہ 2021 میں 68.9 ارب ریال زیادہ خرچ کیے گئے۔ 
الاقتصادیہ نے سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ ’صارفین نے 2021 کے دوران گزشتہ سات برسوں میں سب سے زیادہ خرچ کیے ہیں‘۔  
ساما کی رپورٹ میں کہا گیا کہ’ مملکت کے تجارتی مراکز میں سیلز پوائنٹ کے ذریعے بل کی ادائیگی مسلسل بڑھ رہی ہے‘۔ 
غذائی شعبے میں سیلز پوائنٹس کے ذریعے اخراجات میں 15.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی طور پر 72.8 ارب ریال خرچ کیے گئے۔ ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں شرح نمو 13.2 فیصد ریکارڈ کی گئی اور 62.65 ارب ریال خرچ کیے گئے۔ 
 ریستورانوں اور قہوہ خانوں پر مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے 2021 کے دوران 62.65 ارب ریال خرچ کیے جو ایک ریکارڈ ہے۔

شیئر: