Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم: دکان میں نقب لگا کربجلی کے کیبل چرانے والے گرفتار

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
قصیم ریجن میں پولیس نے بجلی کے کیبلزچرانے والے دوافراد کو حراست میں لے لیاہے۔ ملزمان نے ایک دکان کا تالہ توڑا اور وہاں رکھے ہوئے بجلی کے کیبلز اور دیگر آلات چرا کرلے گئے۔
سبق نیوز نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ملزمان میں ایک سعودی شہری جبکہ دوسرا بے گھرقبائل سے تعلق رکھتاہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش کرنے کے بعد انکے خلاف دائرکیس فوجداری عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: