Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلف کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آئے تو کیا کریں؟

وزارت صحت کے سسٹم سے کورونا ٹیسٹ کے بعد اس کا اندراج کرانا ہوگا( فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے گھر میں سیلف کورونا ٹیسٹ کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ ٹیسٹ کا رزلٹ پازیٹو آنے پرتطمن کلینک سے رجوع کریں اور وزارت صحت کے سسٹم سے کورونا ٹیسٹ کے بعد اس کا اندراج کرائیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں وائرس سے صحت یابی اور آئسولیشن کا دورانیہ ختم کرنے کے طریقہ کار کی بھی وضاحت کی ہے۔
بیان کے مطابق ’اگر کورونا سے متاثرہ شخص نے ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لی ہیں تو پازیٹو ٹیسٹ کے دن سے 7 روز تک ہاؤس آئسولیشن کی پابندی کرنا ہوگی۔  شرط یہ ہے کہ آخری چوبیس گھنٹے کے دوران بخار کی کیفت نہ ہو اورپیناڈول کا استعمال نہ کیا جائے۔ وائرس لگنے کی دیگر علامات بھی موجود نہ ہوں‘۔
’اگر کورونا سے متاثرہ شخص نے ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں نہیں لیں تو اسے پازیٹو ٹیسٹ کی تاریخ سے دس روز تک ہاؤس آئسولیشن میں رہنا ہوگا بشرطیکہ آخری تین دن بخار نہ  ہو اور دیگر علامتوں کے حوالے سے بہتری محسوس کی جائے‘۔ 
وزارت صحت نے کہا ہے کہ’ ان دونوں صورتوں میں صحت یابی کی شرائط مکمل  ہونے کے بعد بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا‘۔

شیئر: