Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئر پورٹ پر جہاز کو30منٹ تک لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی

گراؤنڈ میں پارکنگ خالی نہیں تھی، تاخیر معمول کی بات ہے، ایئر پورٹ انتظامیہ

 
جدہ: جدہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ریاض سے آنے والے جہاز کو 30منٹ تک لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی۔ طیارہ جدہ کی فضا میں کنٹرول ٹاور کی اجازت ملنے تک پرواز کرتا رہا۔ المدینہ اخبار کے مطابق مسافروں نے بتایا کہ لینڈنگ کے وقت جہاز میں اعلان ہوا کہ کنٹرول ٹاور سے ہمیں لینڈنگ کی اجازت نہیں مل رہی۔ ہم اجازت کے منتظر ہیں۔ دوسری طرف جدہ ایئر پورٹ کے ذمہ داروں نے طیارے کی 30منٹ لینڈنگ کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ تاخیر معمول کی بات ہے۔ طیارہ کو اس وقت لینڈنگ کی اجازت ملتی ہے جب گراؤنڈ میں اس کے لئے پارکنگ کی جگہ موجود ہو۔ مذکورہ طیارہ 30منٹ تک فضا میں پرواز کرتا رہا ، جب پارکنگ خالی ہوئی تو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: