Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو روزہ مدینہ سمارٹ فورم کی اختتامی تقریب

فورم میں دنیا بھر سے سمارٹ سٹیز کے ماہرین اور دانشور شریک ہوئے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنرمدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے مدینہ منورہ سمارٹ فورم 2022 کی اختتامی تقریب کی صدارت کی ہے۔
دو روزہ فورم کا اہتمام مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کیا تھا۔ سرکاری اداروں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دنیا بھر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ماہر بھی شریک ہوئے۔ 
سرکاری خبررساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ سعود بن خالد الفیصل کو فورم کے بارے میں دستاویزی بھی دکھائی گئی ہے۔

دو روزہ فورم کا اہتمام مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کیا تھا(فوٹو ایس پی اے)

اتھارٹی کے ایگزیکٹیوچیئرمین انجینیئر فہد البلیھشی نے کہا کہ فورم میں دنیا بھر سے سمارٹ سٹیز کے ماہرین اور دانشور شریک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ’2021 کے دوران سمارٹ سٹیز کے عالمی گراف میں مدینہ منورہ کو شامل کیا گیا ہے جو یہ بڑی کامیابی ہے‘۔
انجینیئر فہد البلیھشی نے کہا کہ ’فورم نے مدینہ منورہ کے باشندوں اور اس کے زائرین کی سہولت کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے طریقوں کو سمجھنے کا اچھا موقع فراہم کیا ہے‘۔ 

شیئر: