Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مملکت کے ساتھ اپنے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے پیر پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
سعودی وزیر داخلہ نے افغانستان میں پاکستان کے کردار، بارڈر منیجمنٹ کے لیے کی جانے والی کوششوں اور خطے میں امن کے لیے کوششوں کو سراہا۔
سعودی وزیر داخلہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ
دوسری جانب سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے اپنا دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی وزیر داخلہ کو نور خان ایئر بیس راولپنڈی سے رخصت کیا۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی بھی ائیر پورٹ پرموجود تھے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی ہم منصب کو دورے کے حوالے سے یادگاری تصویری البم بھی پیش کیا۔
سعودی وزیر داخلہ نے اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

شیئر: