Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر منافع بخش تنظیم کی زیرنگرانی پالتو جانوروں کی افزائش

اینمل ایسوسی ایشن نے اب تک 2300 سے زیادہ جانوروں کو بچایا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
عالمی وبا کورنا کے باعث لاک ڈاؤن میں بعض اوقات مایوس کن تجربات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وبا نے تمام گھر والوں کو اپارٹمنٹس یا گھروں تک محدود کر دیا جب کہ بچوں کو بھی کمپیوٹر سکرین سے کلاسز میں شریک ہونا پڑا۔
عرب نیوز میں شائع سٹوری کے مطابق اس اداسی کے درمیان ایک خوش کن مرحلہ یہ آیا کہ  کئی لوگوں نے اس دوران جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ  تفریح کے طور پر لاوارث جانوروں کی پرورش کے لیےانہیں پالتو جانور کے طور پراپنا لیا ہے۔
ویسے تو سعودی عرب میں پالتو جانور گود لینا نسبتاً نیا تصور ہے لیکن نوجوان نسل عام غلط فہمیوں کو دور کرنے اور دیرینہ، روایتی رویوں کو تبدیل کرنے میں بڑی پیش رفت کر رہی ہے۔

پالتو جانورں کے مالکان میں شعور بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

ریاض میں رحمہ اینیمل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی خاتون مینجر29 سالہ شکورہ الجہنی نے بتایا ہے کہ مئی2020 میں ایک رضاکارانہ اورغیرمنافع بخش تنظیم کی نگرانی میں پالتو جانوروں کو بچانے اور پالنے کے لیے  یہ ادارہ قائم ہوا۔
انہوں نے بتایا  کہ میں اور میرے خاندان کے دیگر افراد جانوروں سے محبت کرتے ہیں اسی لیے یہ جذبہ میرے  پاس بہت  پہلے سے موجود تھا۔
پالتو جانوروں  کے شوق اور ان کی  مدد کرنے کی خواہش اور جذبے  کے ساتھ  میں نے اس تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔
شکورہ نے بتایا کہ ہماری تنظیم  زخمی یا آوارہ کتوں یا گھریلو اور باہر رہنے والی بلیوں کے بارے میں  بذریعہ فون عوام کےاستفسار کا جواب دیتی ہے اور ان کے پاس موجود جانوروں کو لینے کے لیے ریسکیو ٹیمیں بھی بھیجتی ہے۔
کسی بھی جانور کو ریسکیو کرنے کے فوری بعد صحت کے مسائل پر توجہ دی جاتی ہے، جانوروں کو عام طور پر حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں اور پناہ گاہ میں رکھا جاتا ہے۔

نوجوان نسل دیرینہ رویے تبدیل کرنے میں پیش رفت کر رہی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

اس تنظیم کا بنیادی مقصد ایک مشن کے طور پر جانوروں کی حفاظت کرنا اور انہیں محفوظ  ماحول مہیا کرنا ہے۔ ہماری ویب سائٹ https://rahmah-ksa.com/ پر ریسکیو کئے گئے جانوروں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ 
الجہنی نے مزید بتایا کہ ہم جانوروں کو بچاتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں، انہیں وہ طبی امداد دیتے ہیں جس کی انہیں ضرورت ہوتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ  ہم ان کے لیے کوئی گھر تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک اہم چیز یہ ہے کہ ایسے پالتو جانورں کے مالکان میں ان کی حفاظت کے لیےشعور بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
رحمہ اینمل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی محنت رنگ لا رہی ہے۔ آج تک ہم نے 2300 سے زیادہ جانوروں کو بچایا ہے اور تقریباً 300 کو پناہ گاہ مہیا کی گئی ہے۔ مملکت میں ایسےجانوروں کے لیے مزید پناہ گاہوں کی ضرورت ہے۔
 

شیئر: