Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو عملے کی نقل کفالہ فیس 30 ہزار ریال تک پہنچ گئی 

رمضان کے دوران ہر سال گھریلو عملے کی طلب بڑھ جاتی ہے( فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں رمضان میں گھریلو عملے کی طلب بڑھ جانے کے باعث نقل کفالہ کی فیس 30 ہزار ریال تک پہنچ گئی ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق ریکروٹنگ سیکٹر کے انوسٹر حکیم الخنیزی نے بتایا کہ ’ان دنوں مملکت میں فلپائنی گھریلوعملے کے نقل کفالہ کے اخراجات بڑھ  کر 25 سے 30 ہزار ریال تک پہنچ گئے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس کی ایک وجہ رمضان کی آمد ہے۔ اس دوران ہر سال گھریلو عملے کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ دوسری وجہ  فلپائن اور انڈونیشیا سے ریکروٹنگ میں تعطل ہے جبکہ کینیا سے گھریلو عملے کی درآمد کی کارروائی سست ہے۔‘
حکیم الخنیزی کا کہنا کہ ’نقل کفالہ کے خرچ میں اضافے کا باعث یہ بھی ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران رمضان سے قبل ہی ملازمت کے معاہدوں کی تجدید ہوتی ہے اور اگلے سال اسی مہینے میں ملازمت کے معاہدے ختم ہو جاتے ہیں۔‘ 

شیئر: