Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالی قزاقوں نے پاکستانی جہاز کو بھی یرغمال بنا لیا

  واشنگٹن ...صومالی قزاقوں نے پاکستانی کشتی سلامہ 1 کو بھی یرغمال بنا لیا۔ عملے کے ارکان کے حوالے سے تفصیل معلوم نہیں ہوسکی۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کشتی کو ساتھ قریبی علاقے الحر لے جایا گیا جہاں پر 48 گھنٹے قبل یرغمال ہونے والی ہندوستانی کشتی الکوثر کو عملے کے 11 اراکین کے ساتھ لنگر انداز کیا گیا ہے۔ سلامہ 1 گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران یرغمال ہونے والی چوتھی کشتی ہے۔صومالیہ کے سابق انٹیلی جنس افسر عبدی حسن نے خطے میں بحری قزاقوں کی واپسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ منظم گروہوں نے جدید تیاری کے ساتھ حملوں کا آغاز کردیا ۔8 سے زیادہ گروہ قزاقی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جن میں سے چند باقاعدہ سمندر میں جاتے ہیں، چند انتظامات میں مصروف ہوتے ہیں اور دیگر باقاعدہ حملے کرتے ہیں۔ صومالیہ حکومت اور عالمی برادری نے ان واقعات کے سدباب کے لئے کارروائی نہیں کی تو اس طرح کے وا قعات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

 

شیئر: