Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر : امیروں و غریبوں کی آمدنی میں فرق بڑھ گیا

ممبئی ...مہاراشٹر میں امیروں اور غریبوں کے درمیان آمدنی میں فرق بڑھتا جارہا ہے۔ مہاراشٹر میں 2015-16ء میں فی کس آمدنی 147399 روپے ہوگئی جو ایک سال پہلے ہی 132341روپے تھی۔ مہاراشٹر کے اکنامک سروے کے اعدادوشمار کے نتیجے میں پتہ چلا ہے کہ فی کس آمدنی بڑھنے سے یہ ریاست ملک بھرمیں 8ویں پوزیشن پر آگئی ہے تاہم اگر مہاراشٹر کے مختلف اضلاع کا جائزہ لیا جائے تو انکشاف ہوتا ہے کہ دیہی اور شہری علاقوں کے امیروں اور غریبوں میں فی کس آمدنی کے حساب سے نمایاں خلیج پیدا ہوچکی ہے۔ ممبئی اور تھانے سمیت 4اضلاع میں 4برسوں میں فی کس آمدنی میں 47فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں صرف32فیصد اضافہ ہوا۔ ممبئی میں فی کس آمدنی 2.58لاگھ اور تھانے میں 2.17لاکھ ہے۔ ناندربار میں 66110روپے اور واشم میں 66462روپے ہے۔ اسکا مطلب یہ ہوا کہ زیادہ فی کس آمدنی والے اضلاع کے مقابلے میں ان اضلاع کے شہریوں کو صرف25فیصد آمدنی ہوتی ہے۔

شیئر: