Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات کی پہلی خاتون ڈی جی پولیس

نئی دہلی.. سہراب الدین فرضی تصادم ہلاکت کیس کی ملزم گیتا جوہری کو گجرات کا ڈائریکٹر جنرل آف پولس مقرر کر دیا گیا ۔ انہیں گجرات میںپہلی خاتون پولس سربراہ ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔1982کے بیچ کی افسر کا ڈائریکٹر جنرل آف پولس کے عہدے پرتقرر پی پی پانڈے کے استعفیٰ کے ایک دن بعد کیا گیا۔گیتا جوہری سہراب الدین شیخ فرضی تصادم ہلاکت میں ایک ملزم تھیں بعد میں ایک عدالت نے ان کے خلاف تمام الزامات واپس لے لئے تھے۔وزیر اعلی وجے روپانی نے انہیں ان کے موجودہ عہدے گجرات پولیس ہاوسنگ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ ڈی جی پی کے عہدے کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جوہری نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا کہ میر ی ترجیح گجرات میں امن اور قانون کی صورت حال کو برقرار رکھنا اور خواتین کے مسائل پر خصوصی توجہ دینا رہے گی۔

 

شیئر: