Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں لوٹ مار میں ملوث سعودی شہری گرفتار

گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تجارتی مراکز کو لوٹنے، گھروں اور استراحات (گیسٹ ہاؤسز) میں ڈاکہ ڈالنے کے الزام میں مقامی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے شکایات درج کرائی تھیں کہ ان کے گھروں میں ڈاکے ڈالے جارہے ہیں جبکہ تاجروں نے شاپنگ سینٹرز میں لوٹ مار کی شکایات بھی درج کرائی تھیں۔ 
پولیس نے واردات کرنے والے شہری کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ 

شیئر: