Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور جدہ میں لوٹ مار میں ملوث ملزمان پکڑے گئے

ملزمان پٹرول سٹیشنوں اور تجارتی مراکز میں لوٹ مار کررہے تھے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے پٹرول سٹیشنوں اور جدہ کے تجارتی اداروں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ تین سعودی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو پٹرول سٹیشنوں پر لوٹ مار کررہے تھے‘۔ 
ریاض پولیس نے بتایا کہ ’ملزمان پٹرول پمپ سٹیشنو ں کے کارکنان سے نقدی اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔ بارہ ہزار ریال لوٹے ہیں۔ تینوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے‘۔
علاوہ ازیں مکہ ریجن پولیس نے ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے جو جدہ کے تجارتی مراکز میں لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم نے اعترافی بیان میں چھ وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ’ لوٹ مار اور چوری کی واراتوں کی شکایات ملنے پر واردات کرنے والوں کی تلاش شروع کردی گئی تھی‘۔
’ملزم  نے اعتراف کیا کہ اس نے دو لاکھ 4 ہزار ریال مالیت کی تجارتی اشیا چوری کی ہیں‘۔

شیئر: