سعودی عرب میں مشترکہ عسکری مشق ’رماح النصر2022 ‘ میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے فوجی دستے مشرقی ریجن کے شاہ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گئے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق ایئروارفیئرسینٹرکے کمانڈرپائلٹ میجرجنرل خالدبن محمد الحربی نے عسکری مشق میں شرکت کےلیے آنے والے فوجی دستوں کا استقبال کیا۔
شروع ہونے والی عسکری مشقوں میں سعودی عرب کی تمام مسلح فورسز شامل ہیں جبکہ پاکستان ، بحرین اور امریکہ کے عکسری دستے بھی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس حوالے سے ایئروار فیئرکے کمانڈرمیجرخالد الحربی کا کہنا تھا کہ مشقوں کا مقصد باہمی تجربوں کا تبادلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔