Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام پر کیمیکل حملہ اوباما کی کمزور پالیسی کا نتیجہ ہے، ٹرمپ

واشنگٹن .... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر بدترین کیمیاوی حملے کے لئے صدر بشار الاسد اور سابق امریکی صدر باراک اوباما کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پیشرو باراک اوباما ، اسد انتظامیہ کو اس سے پہلے کئے گئے کیمیکل حملے کے بعد اسے روکنے میں ناکام رہے۔ ماضی کی یہ ہماری امریکی حکومت کمزور تھی۔ موجودہ حملہ اسی کا نتیجہ ہے۔ اوباما نے دمشق کے نواحی علاقو ں میں اسد کی جانب سے سارن گیس حملے میں سیکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد فوج کو کسی قسم کی کارروائی کی اجازت نہیں دی تھی۔

شیئر: