Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ امن منصوبہ: ترکیہ اور حماس کی دوسرے مرحلے تک پہنچنے کے لیے بات چیت

ترکیہ کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات کی اور غزہ کے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ترکیہ کے سکیورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایم آئی ٹی کے سربراہ ابراہیم قالن نے سنیچر کو استنبول میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کے وفد سے ملاقات کی۔
انہوں نے ان اقدامات پر گفتگو کی جو ان کے بقول اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ضروری ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے دوسرے مرحلے تک پہنچنے کے لیے پیش رفت میں حائل مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات پر بھی گفتگو کی تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

 

شیئر: