Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماتر کی ریلیز کا مسئلہ سلجھالیا گیا، روینہ

ممبئی .... بالی وڈ کی سابق اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنی آنے والی فلم ’’ماتر‘‘ کی ریلیز پر حکم امتناع کے باوجود کہا ہے کہ جہاں تک میرے علم میں ہے معاملات پٹری پر ہیں۔ ممبئی ہائیکورٹ نے گزشتہ ہفتے اس وقت حکم امتناع جاری کیا تھا جب فلم کے پروڈیوسر انجن رضوی نے وائی ٹی کیپٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کو اپنے واجبات ادا نہیں کئے تھے۔ جسٹس گوتم پاٹل نے حکم دیا تھا کہ فلم کو دنیا میں کہیں بھی ریلیز نہ کیا جائے اور نہ ہی فلم کے نیگیٹو اور پرنٹ کسی کے حوالے کئے جائیں۔ جب صحافیوں نے روینہ سے اس حوالے سے سوالات کئے تو انہو ںنے کہا کہ اب معاملات حل کرلئے گئے ہیں۔ آجکل منفی پبلسٹی بھی کام کرجاتی ہے۔ فلم کو 21اپریل کو ریلیز ہونا تھا۔ یہ فلم ایک ماں کی کہانی ہے جو اپنی بیٹی کی موت کا انتقام لیتی ہے۔ روینہ نے کہا کہ اس فلم کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔ مجھے امید ہے کہ سنسر بورڈ فلم کے بارے میں اچھے خیالات رکھتا ہے کیونکہ خواتین کے خلاف تشدد ااور ظالمانہ کارروائیوں کو دبانے کے بجائے انکی عکاسی کی جائے۔ ہمارا قانون ایسے ہی رہیگا۔ مجرموں سے ہم نے لاتعلقی کا رویہ اختیار کیا تو انکے حوصلے بلند ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ فلم کرتے ہوئے جب میں پریشان تھی تو ذرا سوچیں حقیقی متاثرین اور انکے خاندان والوں پر کیا گزرتی ہوگی۔ جب مجرموں کو آزاد چھوڑ دیا جاتا ہے تو متاثرین کی زندگیاں تو ختم ہوجاتی ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے۔

شیئر: