Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب سے زیادہ موبائل استعمال کرنے والوں میں سعودیوں کا نمبر دوسرا

’یونیورسٹی نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 34 ہزار افراد پر تحقیق کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دنیا بھر میں سب سے زیادہ موبائل استعمال کرنے والوں میں سعودیوں کا دوسرا نمبر ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کینیڈا  کی میکگل یونیورسٹی نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 34 ہزار افراد پر تحقیق کی ہے۔
یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق چینی دنیا میں سب سے زیادہ موبائل استعمال کرتے ہیں۔
سب سے زیادہ موبائل استعمال کرنے میں تیسرے نمبر پر ملائیشیا ہے جبکہ فہرست کے آخر میں جرمنی اور فرانس کو شامل کیا گیا ہے۔
تحقیق کرنے والی ٹیم نے کہا ہے کہ ’ہم نے 15 سال سے 35 سال کے عمر کے افراد میں تحقیق کی ہے‘۔
’تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سب سے زیادہ موبائل استعمال کرنے کی شرح میں 40 فیصد مرد اور 60 فیصد خواتین ہیں‘۔

شیئر: