Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاقوسے حملے میں آدھی گردن کٹ گئی

برازیلیا ..... یہاں جاری ہونے والی ایک وڈیو نے زبردست سنسنی پھیلا دی ہے پیبلو پیٹرک ڈیسوزا نامی 18سالہ نوجوان کچھ اس حالت میں ایمرجنسی سروسز والوں کے ہاتھ لگا کہ اس کی گردن تقریباً کٹ چکی تھی تاہم شہ رگ باقی تھی جس کی وجہ سے وہ بچ گیا۔ چاقو سے ہونے والے حملے میں گردن کا آدھا حصہ کٹ چکا تھا اور اندر کے پٹھے اور ٹشوزصاف نظر آرہے تھے اور چاقو کی زد میں آ نے سے بال بال بچے تھے۔ پیبلو نامی نوجوان کا کہناتھا کہ وہ راستے سے گزر رہا تھا کہ 3 بدمعاشوں نے اسے روکا اور موبائل اور دیگر اشیاء چھین لیں۔ لوگ اسکی ہمت ، جرأ ت اور مزاحمت کی شاندار کوششوں پر حیرت زدہ ہیں اوراسکی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے۔ موقع کی وڈیو فوٹیج جو پولیس نے جاری کی ہے ایسی ہے کہ اس میں 18سالہ نوجوان اپنا آدھا کٹا ہوا سر کچھ اس انداز میں پکڑے نظر آتا ہے جیسے وہ اس بات کی کوشش کررہا ہو کہ سر کہیں ڈھلک نہ جائے۔ ایمرجنسی سروسز والوں نے اسے کونٹا ڈاویلیا علاقے میں ایک سڑک کے کنارے سر پکڑے دیکھا اور اسے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا جہاں ڈاکٹروں اور ایمرجنسی سروسز والوں نے نوجوان کی استقامت ، پرسکون طبیعت اور خود اعتمادی پر حیرت کا اظہار کیا او رکہا کہ بہت کم لوگ اس قسم کے حملوں کی تاب لاسکتے ہیں۔ جس وقت امدادی ٹیمیں اس کے قریب پہنچیں اسکا کافی خون بہہ چکا تھا۔ حملہ رات کے 8بجے ہوا تھا اور امدادی ٹیم اس کے قریب صبح سویرے پہنچی جس کی وجہ سے وہ بیحد نڈھال نظر آرہا تھا۔ حملہ آوروں نے اسے ندی میں بھی پھینکنے کی کوشش کی مگر جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔

شیئر: