Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے

جمعے کو ایک اونس سونے کی قیمت 7114 ریال رہی ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات دیکھے گئے ہیں۔
عاجل ویب کے مطابق جمعے کی شام 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 228.75  ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 200.16 ریال تک رہی ہے۔
مملکت میں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 171.57 ریال رہی جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 133.44 ریال رہی۔
سعودی عرب میں جمعے کو ایک اونس سونے کی قیمت 7114 ریال ریکارڈ  کی گئی جبکہ سونے کی گنی 1601 ریال میں دستیاب رہی۔
قبل ازیں جمعے کی صبح سونے کے نرخ بڑھ گئے تھے جو شام کو کم ہوگئے۔
اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت جمعے کو ٹریڈنگ کے دوران 1900 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔
ماہرین انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حالیہ اتار چڑھاو کا سبب یوکرین اور روس کی کشیدگی کو قرار دے رہے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: