Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن ایجوکیشن، مائیکرو سافٹ کی طرف سے سعودی عرب کی ستائش

سعودی وزارت تعلیم نے 23 تعلیمی چینلز جاری کیے(فائل فوٹو عرب نیوز)
مائیکرو سافٹ کمپنی نے کورونا وبا کے دوران آن لائن ایجوکیشن کامیابی سے جاری رکھنے پر سعودی عرب کی ستائش کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ مملکت نے کورونا بحران کے دوران آن لائن ایوکیشن کا سلسلہ جاری رکھنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
توقع یہ تھی کہ ’مدرستی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے 70 سے 80 فیصد طلبہ آن لائن ایجوکیشن نیٹ ورک سے منسلک ہوں گے تاہم تعلیمی سال کے دو ہفتے کے اندر مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کا تناسب 98 فیصد تک پہنچ گیا۔
مائیکرو سافٹ کمپنی نے بتایا کہ سعودی وزارت تعلیم نے 23 تعلیمی چینلز جاری کیے۔ معذور طلبہ کے لیے تین خصوصی ایجوکیشن چینل متعارف کرائے گئے۔  
یاد رہے کہ کورونا بحران کے دوران ڈیجیٹل سکول سسٹم متعارف کرانے پرعالمی بینک جیسے اداروں نے بھی سعودی عرب اور وزارت تعلیم کی تعریف کی ہے۔ 

شیئر: