Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرانک ایجوکیشن پلیٹ فارم ’مدرستی‘ گوگل سرچ میں سرفہرست

سعودی عرب میں امسال وزارت تعلیم کا الیکٹرانک ایجوکیشن پلیٹ فارم ’مدرستی‘ گوگل سرچ میں سرفہرست رہا۔
گوگل کی جانب سے جاری ہونےوالی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں گوگل کے ذریع سرچ کی جانے والے  پلیٹ فارم میں وزارت صحت کی ایپ ’کورونا وائرس‘ دوسرے اور تیسرے نمبر پر  ایپ ’توکلنا‘ رہی۔

گوگل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’توکلنا‘ ایپ تیسرے نمبر پر رہی(فوٹو، ٹوئٹر)

ویب نیوز ’سبق‘ نے گوگل کے سرچ انجن کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ برس 2019 کے مقابلے میں امسال 2020 میں سب سے زیادہ سعودی عرب میں آن لائن ایجوکیشن کا پلیٹ فارم ’مدرستی‘ ٹاپ پر رہا ۔
اس ضمن میں گوگل کی میڈیا ڈائریکٹربرائے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ  ’دالیاالفقی‘ کا کہنا تھا کہ ’ ہمیں خوشی ہے کہ گوگل سرچ انجن سعودی عرب میں رہنے والوں کو مفید معلومات جو انہیں درکارتھیں  فراہم کرنے میں اہم معاون ثابت ہوا‘۔

شیئر: