Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا سب سے بڑا واٹر تھیم پارک ڈھائی برس میں مکمل ہوگا

القدیہ واٹر تھیم پارک دو لاکھ 52 ہزار مربع میٹر اراضی پر مشتمل ہو گا( فوٹو عرب نیوز)
السیف انجینئرنگ کنٹریکٹنگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اشرف العامریہ نے عرب نیوز کو بتایا کہ سعودی عرب کے سب سے بڑے واٹر پارک کی تعمیر اگلے ڈھائی سالوں میں مکمل ہوگی۔
القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی نے 2.8 بلین ریال کے کنٹریکٹ ایوارڈ کا اعلان کیا جو اس علاقے کا سب سے بڑا ایکوا تھیم پارک بھی ہو گا۔
 القدیہ واٹر تھیم پارک القدیہ کے اہم تفریحی مقامات میں سے ایک ہو گا۔
کہا جا رہا ہے کہ القدیہ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا تفریحی، ثقافتی اور فنون جمیلہ کا مرکز ہو گا۔

القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی نے 2.8 بلین ریال کے کنٹریکٹ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے( فوٹو: عرب نیوز)

القدیہ واٹر تھیم پارک دو لاکھ 52 ہزار مربع میٹر اراضی پر مشتمل ہو گا اوراس میں 22 تفریحی ادارے ہوں گے۔ 
ایلس گروپ کے سی ای او کیز ٹیلر نے عرب نیوز کو اس قسم کے منصوبوں کی فراہمی میں اپنی کمپنی کے تجربے کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم یاس واٹر ورلڈ ابوظبی میں شامل رہے ہیں جو ویو پولز اور بہت سی رائیڈز کے ساتھ ایک شاندار واٹر پارک بھی ہے۔ اس کے علاوہ ہم سی ورلڈ ابوظبی پروجیکٹ میں بھی شامل رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ زمین پر آپریشن پہلے ہی پینلنگ کے مرحلے پر شروع ہو چکے ہیں۔ اگلے مرحلے میں آگے بڑھنے سے پہلے یہ دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا۔
ایلس گروپ کے سی ای او نے کہا کہ ’یہ یاس واٹر ورلڈ ابوظبی کے سائز سے تقریباً تین گنا زیادہ ہو گا۔‘

القدیہ، ثقافتی اور سیاحتی شہر ہو گا، یہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے (فوٹو: عرب نیوز)

کیز ٹیلر نے کہا کہ دبئی میں قائم کمپنی مارکیٹنگ، منصوبہ بندی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سعودی ملازمین کو بھرتی کرنے کے عمل میں ہے اور ہماری افرادی قوت کا تقریباً 30 فیصدسعودیوں پر مشتمل ہو گا۔‘
وزیٹرز نو خصوصی زونز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے جن میں انٹری گیٹ، کیمل راک، ڈب گرٹو، ویو واڈی، دی ڈین، وائپر کینین، عربین چوٹی، ہرڈنگ گراؤنڈز اور سرف لیگون شامل ہے۔
القدیہ کے مینجنگ ڈائڑیکٹر عبداللہ بن ناصر الداود نے کہا کہ القدیہ واٹر تھیم پارک فیملی تفریحی مقام ہو گا۔ یہ پارک ہمارے مہمانوں کے لیے خوش آئند اور تفریحی ماحول فراہم کرے گا۔
القدیہ، ثقافتی اور سیاحتی شہر ہو گا۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے۔ یہ طویق کوہستانی علاقے کے مرکز میں بنایا جا رہا ہے۔ اس کی بدولت صحرا سبزہ زاروں اور روشن مراکز میں بدل جائے گا۔

شیئر: