Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدیہ میں دنیا کی تیز ترین رولر کوسٹر کا ڈیزائن بنانے کا آغاز

سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے اس پارک کا افتتاح 2018 میں کیا (فوٹو:سکس فلیگز)
القدیہ تھیم پارک میں دنیا کی تیز ترین رولر کوسٹر ’فالکنز فلائٹ‘ کا ڈیزائن بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ڈیزائن القدیہ انویسٹمنٹ اور انتامین امیوزمنٹ رائڈز کی شراکت سے تیار کیا جا رہا ہے۔
القدیہ ایک نیا شہر ہے جو دارالحکومت ریاض کے مضافات میں بن رہا ہے اور اس کا تھیم پارک 2023 میں کھولا جائے گا۔ یہ شہر تفریح، کھیلوں اور آرٹس کا مرکز ہوگا۔

 

رولر کوسٹر القدیہ میں 32 ہیکٹر رقبے پر مشتمل تھیم پارک کی 28 دلچسپیوں میں سے ایک ہوگی۔ اس کے علاوہ واٹر پارکس، موٹر سپورٹس اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد بھی اس منصوبے کا حصہ ہو گا۔
یہ دنیا کی سب سے لمبی، تیز ترین اور بلند ترین رولر کوسٹر ہوگی جو چار کلومیٹر پر محیط ہوگی، جبکہ اس کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے 2018 میں اس عظیم الشان اور دنیا کے سب سے بڑے تفریحی پارک کا سنگ بنیاد رکھا جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔
القدیہ کا تفریحی پارک امریکی کمپنی ’سکس فلیگز‘ چلائے گی جسے توقع ہے کہ روزانہ 15 ہزار سیاح اس پارک کا دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ ’ سکس فلیگز‘ کمپنی 1961 میں ٹیکسس (امریکہ) میں قائم ہوئی تھی اور اس وقت اس کے شمالی امریکہ میں 26 تفریحی مراکز ہیں۔

شیئر: